حیدرآباد۔24جولائی(اعتماد نیوز) ضلع میدک کے کاکتیہ اسکول کی بس کو آج صبح
ناندیڈ پاسنجر کی ٹکر سے کم از کم 20کم سن طلبا لقمہ اجل بن گئے۔ یہ حادثہ
اس وقت پیش آیا جب یہ بس بغیر کسی ریلوے گیٹ کے پٹریوں سے پار ہو رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت بس میں 30کم سن بچے سوار
تھے۔ جب کہ عہدیداروں نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں
مزید اضافہ ہو سکتا
ہے۔ حادثہ کے فوری بعد پولیس مقام حادثہ پر پہونچ کر امدادی سرگرمیوں کا
آغاز کر دیا ہے۔اور زخمی طلبا کو فوری مقامی دواخانہ اور بہتر علاج کے لئے
حیدرآباد کے یشودا ہاسپٹل میں شریک کر وا دیا گیا۔ مقام حادثہ کے مشاہدہ کے
بعد اس بات کا انکشاف کیا جا سکتا ہے اس جگہ ریلوے گیٹ نہ ہونے اور مؤثر
عدم نگرانی کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔